ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنیما گھروں میں ‘دی سپر ماریو بروز’ کا جادو چل گیا

اینی میٹڈ فلم ‘دی سپر ماریو بروز’ نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ فلم نے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

فلم نے مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جب کہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ’ پریس کے مطابق ‘دی سپر ماریو بروز’ نے ویڈیو گیم ایڈاپشن فلم ‘وار کرافٹس’ اور اینی میٹڈ فلم ‘فروزن 2’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنہوں نے بالترتیب 21 کروڑ اور 35.8 کروڑ ڈالرز کا اوپننگ بزنس کیا تھا۔

دی سپر ماریو بروز کو 2023 کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بھی کہا جا رہا ہے۔ جب کہ اس فلم نے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

فلم کی ہدایات ایرن ہورواتھ اور مائیکل جلینک نے دی ہیں جب کہ اس میں کرس پریٹ ‘ماریو’ کی آواز بنے ہیں۔


فائل فوٹو

فائل فوٹو

میڈیا کمپنی کوم اسکور کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مقامی باکس آفس پر فلم ‘دی سپر ماریو بروز’ پہلے نمبر پر ہے۔

فلم ‘جان وک: چیپٹر 4’ اور ‘ڈنجنز اینڈ ڈریگن: اونر امنگ تھیوز’ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور دونوں فلموں نے اب تک بالترتیب 1.46 کروڑ اور 1.45 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

اسی طرح چوتھے اور پانچویں نمبر پر فلم ‘ایئر’ اور ‘اسکریم سکس’ ہیں جنہوں نے باکس آفس پر بالترتیب 1.45 کروڑ اور 30 لاکھ 30 ہزار ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے’ ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں