ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گاڑی راہگیروں پر چڑھانے کا واقعہ دہشتگردی نہیں تھا:اسرائیلی امور خارجہ

اسرائیلی صدرمقام  تل ابیب میں فائرنگ اور گاڑی تلے روندنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی امور خارجہ نے پہلے اس کارروائی کودہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا مگر بعد میں  اس کی نفی کر دی، اس کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ گاڑی الٹنے سے پہلے سمندر کے کنارے ایک پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔

پولیس نے مزید کہا  تھا کہ انہوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو گولی مار دی، جس پر پولیس کو شبہ  تھا کہ اس نے چوری شدہ کار حملے میں استعمال کی اور اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز وادی اردن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا

رات کے وقت اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حماس کی 3 تنصیبات اور غزہ کی پٹی میں تحریک کے 10 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے نصف شب سے اسرائیل پر 40 سے زائد راکٹ داغے۔

اسرائیلی فوج کے پریس ترجمان نے کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تقریباً 50 ٹن گولہ بارود استعمال کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ رات کے وقت غزہ سے اسرائیل پر 44 میزائل داغے گئے، جن میں سے 8 کو فضائی دفاع نے تباہ کر دیا، 9 راکٹ غزہ کی حدود کے اندر ہی گرے۔ 12 نے سمندر کی طرف پرواز کی، 14 غیر آباد علاقے میں گرے اور ایک راکٹ سدیروت شہر کے قریب پھٹا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں