امریکہ نے کروز میزائلوں کی حامل جوہری آبدوز کو مشرق وسطیٰ میں متعین کر دیا ہے۔
ففتھ فلیٹ کمانڈر ‘لیفٹیننٹ ٹِم ہاکنز ‘نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آبدوز 6 اپریل کو علاقے میں داخل ہوئی۔
ہاکنز کے مطابق جارجیا بندرگاہ سے منسلک یو ایس ایس فلوریڈا نامی اس کروز میزائل کیریئر آبدوز نے 7 اپریل کو نہر سوئیز سے خروج کیا۔
آبدوز 154 ٹوماہاک کروز میزائل اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی مشرق وسطی میں تعیناتی کا مقصد علاقائی بحری سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں ففتھ فلیٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔