ممبئی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر پر اکثر انڈسٹری فنکاروں کی جانب سے اقربا پروری کا الزام لگایا جاتا ہے، حال ہی میں کرن جوہر پر پریانکا چوپڑا کا شوبز کیریئر تباہ کرنے کا الزام لگایا گیا اور پھر ان کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ وہ انوشکا شرما کا کیریئر برباد کرنا چاہتے تھے، فلمساز نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد اپنی ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پرانی وڈیو وائرل ہے جس میں وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ انوشکا شرما کو ان کی پہلی فلم ’رب دی بنادی جوڑی‘ سے نکالنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ادیتیہ چوپڑا سے کہا کہ وہ انوشکا کو کاسٹ نہ کرے۔
‘I totally wanted to murder Anushka Sharma’s career’ – Karan Johar confesses to Rajeev Masand Anupama Chopra in 2016. Said in jest, I’m sure, but still a worthy point in the raging insider-outsider debate. pic.twitter.com/8JNLp8Kyud
— Apurva (@Apurvasrani) April 6, 2023
وڈیو میں کرن جوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب ادیتیہ چوپڑا نے ان کو انوشکا کی تصویر دکھائی تو میں ان کو کہا کہ اسے کاسٹ نہ کریں۔
کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے انوشکا کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ دیکھی تو مجھے لگا کہ اب اداکارہ سے مجھے معافی مانگنی چاہئے۔
اب کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک مبہم سی پوسٹ کی ہے جو شاعرانہ الفاظ پر مشتمل ہے۔
سوشل میڈیا پر ’کافی ود کرن‘ کی ایک وڈیو بھی وائرل ہے جس میں جوہر دیپیکا پڈوکون کو بتاتے ہیں کہ انوشکا ان کی دوست نہیں ہے۔
