ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘دی سُپر ماریو بروز’ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی

نیویارک: ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ‘دی سُپر ماریو بروز’ نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کا بزنس کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو گیم ایڈاپشن پر مبنی فلم دی سُپر ماریو بروز کو مقامی و عالمی باکس آفس پر خوب پزیرائی مل رہی ہے فلم ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی دنیا بھر سے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔

دی سپر ماریو بروز مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد اسے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ قرار دیا جارہا ہے۔

ایرن ہورواتھ اور مائیکل جلینک  کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرس پریٹ نے ’ماریو‘ کا کردار اپنی آواز میں نبھایا ہے۔

یاد رہے کہ ‘دی سُپر ماریو بروز’ 5 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی اینیمیٹد فلموں کے شائقین کی جانب سے اس فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت مقامی باکس آفس پر فلم ‘دی سپر ماریو بروز’ پہلے نمبر پر اسکور کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں