ممبئی: مداحوں کا طویل انتظار ختم بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے درمیان مزاحیہ اور رومانوی نوک جھوک دکھائی گئی ہے۔
اس فلم میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔
Did u see the trailer with your bhai n jaan ? #KisiKaBhaiKisiKiJaanTrailerhttps://t.co/X5Ny6JL3ES@hegdepooja @VenkyMama @farhad_samji @IamJagguBhai @bhumikachawlat @boxervijender #AbhimanyuSingh @TheRaghav_Juyal @jassiegill @siddnigam_off
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 10, 2023
کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایتکاری فرحاد سمجی نے کی ہے جبکہ اس میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے علاوہ دیگر کاسٹ میں تیرے نام کی ہیروئن بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، شہناز گل، جیسی گل اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔
دبنگ خان کی یہ فلم 21 اپریل عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔