اسلام آ باد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فرحت اللہ بابرکوپی پی ہیومن رائٹس کمیٹی کا صدر مقررکردیا۔ فرحت اللہ بابراس وقت پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔بلاول کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس سے قبل پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کیسینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا ہے۔پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔
