ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد:وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سعو  دی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  منگل کو اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بلاول بھٹو نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں