ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروفیسرساوند قتل کیس؛ آپریشن کیلیے رینجرز کی ضرورت ہے، آئی جی سندھ

کندھ کوٹ: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پروفیسر اجمل ساوند ہائی پروفائل کیس ہے، کیس میں مطلوب ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں گے جبکہ سندھ کے کچے میں انٹلی جنس آپریشن کا مکینزم بنا لیا ہے۔ 

میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس دو راستے ہیں کرائم کو منیج کرنا یا پھر مقابلہ کرنا، مجھے اپنے جوانوں پر بھروسہ ہے وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں، لڑائی کے دوران جوانوں نے شہادتیں نوش فرمائی ہیں، ظاھر ہے پولیس لڑائی کرے گی تو ڈاکووں کو تکلیف تو ہوگی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حیدرآباد ، مٹیاری ، خیرپور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس نے جس طرح امن و امان قائم کیا اسی طرح کشمور میں بھی امن قائم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ شہریوں اور میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے، ہم نے سندھ حکومت کو لکھا ہے کہ ہمیں آپریشن کے لیے رینجرز کے جوانوں کی ضرورت ہے، قبائلی تنازعات کا خاتمہ تب ممکن ہوگا جب علاقے کے لوگ امن چاہیں گےْ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں