ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان

ریاض : سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے باضابطہ طور پرنجی اورغیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹویٹرپرایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین عید پرچاردن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام پر شروع ہوں گی۔

ملازمین معمول کے جمعہ اور ہفتہ کے اختتام ہفتہ کے علاوہ 4 دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوزہوں گے اوربعض دفاترمیں کام جمعرات،27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

عیدالفطررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔رمضان کاآغاز23 مارچ کو ہوا تھا۔لیبرقانون کے ایگزیکٹوریگولیشنز کے مطابق ملازمین کواس سال کے وسط میں ایک مرتبہ پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اوروہ جون کے آخرمیں عیدالاضحی چاردن تک منائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں