ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہندر سنگھ  دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر منظر عام پر

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ  دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر مںظر عام پر آگیا۔

بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑی اور کپتان رہنے والے مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پروڈکشن ہاؤس ’ دھونی انٹرٹینمنٹ ‘ کے تحت بننے والی فلم لیٹس گیٹ میرڈ ( ایل جی ایم) کے پوسٹر کی سوشل میڈیا پر رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

دھونی کا مزید کہنا تھا کہ ’ ایل جی ایم ‘ ایک  فیملی تفریحی فلم ہے جو دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی تو سب تیار ہو جائیں۔ فلم کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

’ ایل جی ایم‘ تامل زبان میں بنائی گئی ہے۔ مہندر سنگھ  دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی نے رواں سال جنوری میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت فیچر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں