ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوری قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے، صدر عارف علوی

approved

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا،صدر مملکت نے 8اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان اور خیبر میں شہید نائیک نذیراللہ محسود، نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،اسی کے ساتھ صدر پاکستان نے 5اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے شہدا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں