ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کراچی:جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،ایونٹ 23مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا، ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے منظوری کے بعد جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کیا۔

ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو 2پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، انڈیا، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے شامل ہیں جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23مئی کو چائینیز تھائی پے کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 24مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں 27مئی کو روایتی حریف بھارت مدمقابل ہونگے جبکہ 29مئی کو جاپان کیساتھ میدان سجے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں