یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے بحیرہ اسود اور بالٹک میں اپنے ملک اور نیٹو اتحادیوں کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے انضمام پر زور دیا۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، کولیبا نے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں منعقدہ "بین الاقوامی کریمین پلیٹ فارم کی پہلی بحیرہ اسود سیکورٹی کانفرنس” میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ بحیرہ اسود پورے یورپ کے پرامن بقائے باہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کولیبا نے کہا کہ یوکرین کی فتح ہم سب کی مشترکہ فتح ہوگی۔
کولیبا نے کہا کہ موجودہ حالات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بحیرہ بالٹک اور بحیرہ اسود میں سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے، انہوں نے نے یوکرین اور بحیرہ اسود میں نیٹو اتحادیوں کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے انضمام کی اپیل کی۔
بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے والے تمام پرامن ممالک سے بحیرہ اسود کو دوبارہ سے تجارت اور سفری مقاصد کے لیے استعمال کر سکنے کے لیے اسے غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کرنے والے کولیبا نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے راہداری پر اصرار کرنا ضروری ہے۔
روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا کہ بحیرہ اسود کو سمندری ریاستوں کے لیے ’تعاون کے سمندر‘ کے طور پر رہنا چاہیے اور کہا کہ ’بحیرہ اسود کبھی بھی نیٹو کا سمندر نہیں بنے گا۔