ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کا سوشل میڈیا پر ورزش کرتی تصاویر کیساتھ مداحوں کو پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

سلمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے روز مرہ کے معاملات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

دبنگ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں ٹانگوں کی ورزش سے نفرت کرنا پسند ہے اور اس کے بعد ان کی ’حالت خراب‘ ہو گئی ہے۔

ٹانگوں کی ورزش کو اکثر جِم جانے والے افراد کی جانب سے مشکل اور سخت ترین ورزش قرار دیا جاتا ہے تاہم اداکار کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان فٹنس اور جِم کے دلدادہ ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر جِم سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں مداح خوب سراہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں