اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی حدود میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے قانون سازی کی ہے اور آج بھی قانون سازی کررہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عدل کا ادارہ مضبوط ہو۔ آرمی چیف کے پارلیمنٹ کی بالادستی کے بارے میں ریمارکس خوش آئند تھے، سپریم کورٹ میں ہمارے سے زیادہ سیاست ہورہی ہے، وزرائے اعظم پر الزام لگایا جاتا تھا کہ اپنی پاور برقرار رکھنے کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محسن لغاری نے سپریم کورٹ سے متعلق بل عجلت میں پاس کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بل کو غور کے لیے کمیٹی کے سپرد کی جائے گا پارلیمان کو سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا قانون سازی پارلیمان کا اختیار اور بل کمیٹی کو بجھوانا پارلیمان کی صوابدید ہے مداخلت ہم نہیں وہ سپریم کورٹ ہمارے کام میں کر رہی ہے ۔بل کے تحت لوگوں کو سہولت میسر ہو گی۔
