ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے سے متعلق ترمیمی بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے نیب چیئرمین کے اختیارات میں اضافے سے متعلق نیب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔

ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آغاز میں ہی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی میں تحریک منظوری کیے جانے کے بعد وفاقی وزیر قانون نے نیب چیئرمین کے اختیارات سے متعلق نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔

اس سے قبل چئیرمین کمیٹی محمود بشیر ورک نے نیب ترمیمی بل 2023 پرکمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں