سوات: زمین کے ایک تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سوات میں اسلام پور کے علاقے سیدو شریف میں فریقین کے مابین شدید تصادم ہوا، جس میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سیدو شریف کے علاقے اسلام پور مرغزار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ زمین کے تنازع پر ہوئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیدوشریف اسپتال میں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
