اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کی چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کے درمیان گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی ملاقات ہوئی۔
اس سلسلے میں صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسلم بٹ سے سوال کیا کہ ملاقات کس حوالے سے ہوئی تھی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ چیف جسٹس صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا، میں اسلام آباد میں تھا تو چیف جسٹس سے ملنے چلا گیا۔
واضح رہے کہ سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ سلمان اسلم بٹ کا شریف برادران کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔
