خرطوم :سوڈانی جنرل انٹلیجنس سروس نے بتایا ہے کہ سوڈانی فوج کے سربراہ نے ریپیڈ سپورٹ فورس کو تحلیل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
مذید پڑھیں: سوڈان : پیرا ملٹری فورس کی آرمی سے جھڑپیں 56 افراد ہلاک
میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی نے ایک فیس بک بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے باغی سپورٹ فورسز میں آرمی افسران کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بھی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ادھر خرطوم میں سوڈانی آرمی جنرل کمانڈ کے آس پاس میں فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ام درمان میں آئی ڈی ایف اور ملٹری کالج کے قریب جھڑپیں پیش آئیں۔
یہ فیصلہ سوڈانی آرمڈ فورسز چیفس آف اسٹاف کے چند منٹ بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ”باغی” سپورٹ فورسز کے تحلیل سے قبل کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔
فوج نے اعلان کیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ کمانڈر نے مسلح افواج کے افسران کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔
مذید پڑھیں: ٹی وی پر حالات پرسکون ہیں، سوڈانی انائونسر کا ہوائی فائرنگ کے دوران اعلان
