ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی شام میں دہشت گرد تنظیم کے دس دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا: حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  میں دس دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

آقار  نے شمالی شام میں شاخِ  زیتون اور فرات شیلڈ بیس کے علاقوں میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تمام اہداف ان کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں چار ترک فوجی زخمی ہوئے ہیں جن  کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ  دہشت گردوں کے لیے نجات کا واحد راستہ انصاف کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشہت گردی کے خلاف کاروائی کے دوران دس دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا واحد ہدف  قوم کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا صفایا ہے۔  ہم اپنی سرحدوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے عزم اور عزم کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں