ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی

 کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں