ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹریفک حادثات میں دوموٹر سائیکل سوار نو جوان جاں بحق، تین شدید زخمی

ننکانہ صاحب:ٹریفک حادثات میں دوموٹر سائیکل نو جوان جاںبحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر میر پور کے قریب ننکانہ صاحب; شاہکوٹ روڈ پر میر پورکے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ شاہد اور 22 سالہ شناور شامل ہیں۔

تھانہ صدر شاہکوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 45سالہ شبیر عباس،32سالہ نسیم اور35سالہ علی حسنین گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122عملہ نے لاشیں پولیس کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کر دیںاور فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں