ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیم فنڈز کے اکاونٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے، استدعا

 اسلام آ باد:  ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کا اختیارختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈیم فنڈز کے اکاونٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے،حتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کا اختیارمعطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے، ثاقب نثارسے پوچھا جائے کس حیثیت میں عدلیہ کو غیرمتعلقہ کام میں ملوث کیا؟

درخواست میں کہا گیا کہ جتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اس سے زیادہ اس کی تشہیر پر لگی،13 ارب کی تشہیری مہم سے 10 ارب روپے حاصل کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں