ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے، وزیر خارجہ

انقرہ:ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہے

ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور ملت ہیں، اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے،چاوش اولو نے کہا کہ دنیا کی متعدد جنگیں ترکیہ سے قریبی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے، جنگوں اور بحرانوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ترکیہ کا استحکام نہایت ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے،ہم دوسروں کےسیاسی کھیلوں میں آنے والا یا پھر دوسروں کے مطابق فیصلے کرنے والے نہیں ہیں،ہم اپنا مذاکراتی میز خود ترتیب دیتے ہیں اور اپنے مفادات کے منافی مذاکرات کو ختم کرنے کے قائل ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں