ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بتایا گیا ہے کہ تیونس کی تحریک  النحدہ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر راشد الغنوشی  کو سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک  النحدہ کے سینیئر ارکان میں شامل اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے فیس بک  اکاوئنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  غنوشی  کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد  پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک  النحدہ نے اپنے تحریری  بیان میں  ملک میں اپوزیشن   سے اپیل کی ہے کہ ”  حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے حقوق و آزاد ی کے برخلاف  کی گئی خلاف ورزیوں اور دباو  کے خلاف ہمیں ایک ہی صف میں ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔”

بیان میں  غنوشی کی گرفتاری کو "قدرے خطرناک  پیش رفت” قرار دینے والے بیان میں اس عمل کی مذمت کی گئی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

غنوشی کی گرفتاری کے بارے میں ملک کے سرکاری اداروں نے تا حال کوئی بیان  جاری نہیں کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں