ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرِ مملکت کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر کر دی ۔صدرِ مملکت کو برطرف کرنے کی یہ درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، سپریم کورٹ صدرِ مملکت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، انہوں نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا۔درخواست گزار کی جانب سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں