ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طورخم بارڈر پر کنٹینرز پر پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

 پشاور: طورخم میں پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ملبے دبے تین افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے.

طورخم پر آرمی کی ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے. پاک آرمی ، 1122 اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں.

آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے سے ملبہ ہٹانے میں مصروفِ عمل ہیں.

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ

پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز کی مدد سے ملبے دبے 3 افراد کی لاشیں جبکہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے. پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے آخری فرد کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں