ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٹل بلز بی نے جیت لیا

اسلام آباد:فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ فیڈرل کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٹل بلز بی نے جیت لیا۔ 

چار روز تک ملٹی پرپز کورٹ ایف سکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 37ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھے جبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اوج ظہور سابق باسکٹ بال کوچ ملک ریاض ، شہریار خان سمیت دیگر شخصیات بھی اختتامی تقریب میں موجود تھی۔ 

ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلز بی نے اپنے شاندار کھیل کے بدولت جنرلز کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں 11سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے زرغام خان نے 5اور عرفان حامد نے 3پوائنٹس جبکہ جنرلز کی طرف سے شمال شکری نے 3پوائنٹس سکور کیے۔ 

قبل ازیں کھیلے گے سیمی فائنل مرحلے میں جنرلز نے ٹمبر وولف بی کو 8-13پوائنٹس جبکہ بلز بی نے ریپٹرز ریڈز کو 8-13پوائنٹس سے شکست دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں