ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈولکر کے بیٹے نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیساتھ ہی منفرد اعزاز حاصل کر لیا

ممبئی:بھارت کے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے بالآخر انڈین پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرلیا،ارجن نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل ڈیبیو کیا، انہوں نے2اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17رنز دئیے۔

آئی پی ایل میں ڈیبیو کے ساتھ ہی ارجن اور سچن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارتی ٹی 20لیگ کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے،سچن ٹنڈولکر نے 2008سے 2013کے درمیان ممبئی انڈینز کی ہی نمائندگی کرتے ہوئے 78میچز کھیلے اور 2ہزار 334رنز بنائے، جبکہ 51میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے،والد کے بعد اب ارجن ٹنڈولکر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ،جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا،بیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ارجن کو بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارکبادیں دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں