ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ترک شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا گیا

اسٹاف رپورٹر: صدرعبداللہ ہارون روڈ پر کارسوارملزمان ترکش شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوگئے ،ترکش شہری نے واردات سے متعلق پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

پریڈی تھانے کی حدود صدرعبداللہ ہارون روڈ پر واقع  کاکٹر ہوٹل  کے قریب ترکش شہری سے تقریبا 15 لاکھ روپے چھین لیے گئے ترکش شہری واردات سے متعلق رپورٹ درج کرانے کے لیے پریڈی تھانے پہنچ گیا ،

ترکش شہری تیکن میتن نے پولیس کو بتایا کہ وہ ترکش شہری ہیں اور ڈی بلوچ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اورحیدرآباد سے کراچی آئے تھے اوران کے پاس بیگ میں پاکستانی کرنسی ساڑھے11 لاکھ 2150 ترکش روپے موجود تھے اوروہ منی ایسکچینج سے رقم تبدیل کرانے جا رہے تھے

اچانک ان کی گاڑی کے آگے ایک سفید رنگ کی گاڑی آکرروکی اورگاڑی میں موجود افراد نے پولیس سے مشہابت وردی پہنچ کر کھی تھی انھوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو اوریہاں کیا کر رہے ہو اورکیا کام کرتے ہو

میں نے اپنا پاسپورٹ انہیں دیکھایا اور انھوں نے پاسپورٹ دیکھ کر واپس کردیا جس کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے پوچھا گاڑی جس کی ہے تو میں نے جواب دیا کہ جہاں میں کام کرتا ہوں اس کمپنی کی ملکیت ہے میرے ہاتھ میں ایک بیگ تھا جس میں رقم اورضروری دستاویزات موجود تھے

کارسوارملزمان  رقم سے بھرامیرابیگ مجھ سے چھین کر فرار ہوگئے میں نے گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،

ترکش شہری کی درخواست پرپریڈی تھانے میں واردات سے متعلق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں