ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا کے 3 ارب ڈالرز سابق حکومت نے آپس میں بانٹ لیے،  وفاقی وزیر دفاع

grouping

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کرونا کے دوران پاکستان کو آسان شرائط پر ملنے والے 3 ارب ڈالر پی ٹی آئی حکومت نے قرض کے نام پر اپنوں میں بانٹے ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ رقم پچھلی حکومت نے اپنے چہیتوں کو قرض پر دیدی، ان تین ارب ڈالرز کا استعمال درست ہے تو اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دی جائیں، باہر سے اس قرضے سے جو مشینری منگوائی گئی ہے وہ چھڑوائی بھی نہیں گئی، ان تمام لوگوں کی تفصیل دی جائیں، ایوان کا حق ہے کہ اس کی تفصیلات لی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، جن لوگوں میں تین ارب ڈالر بانٹے گئے ان کے نام سامنے آنے چاہئیں۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، ایوان کو اس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں