ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، شازیہ مری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 19اپریل کو اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے  جمہوریت کو مضبوط کیا۔

یہ دن ملک کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے19اپریل کو صدر کو حاصل اختیارات پارلیمان کو واپس کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کو مضبوط کیا، آج کے دن خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت ملی۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دے کر وفاق کو مضبوط کیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ثمرات کی وجہ سے پارلیمنٹ تیسری بار اپنی مدت پوری کر رہی ہے، پارلیمنٹ بااختیار ہو گی تو باہر سے مداخلت ختم ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں