ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی جیلوں میں عید کے موقع پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی:سندھ کی جیلوں میں عید کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے سبب سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی جیل نے جیل سپرنٹنڈنٹس کو خط لکھ دیا ہے، خط میں لکھا کہ سندھ کی جیلوں بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں سیکیورٹی خدشات ہیں، جیلوں کی سیکیورٹی کو فولپروف بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا جائے۔

آئی جی جیل نے خط میں لکھا کہ تمام افسران متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ رابطے میں رہیں، تمام جیل سپرنٹنڈنٹس اسٹاف سرچ کی خود نگرانی کریں، اور ڈی آئی جی جیل کورپورٹ دیں۔

خط میں مزید لکھا کہ عید کے موقع پر تمام ملازمین کو ہیڈ کوارٹر چھوڑنے کی اجازت نہ دی جائے، عید تعطیلات کے دوران تین دن قیدیوں کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں