ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں ریٹائرمنٹ اصلاحات عوامی خوشحالی کے لیے ایک لازمی کاروائی ہے، صدر فرانس کا دفاع

صدر فرانس ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ  متنازعہ  ریٹائرمنٹ اصلاحات ملک کے لیے "لازمی ” عمل ہے۔

میکرون نے قوم سے خطاب میں ریٹائرمنٹ کی حد بندی کو 62 سے 64 تک بڑھانے والی اصلاحات کے خلاف ملک  گیر احتجاجی مظاہروں پر اپنے  جائزے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں متعلقہ اصلاحات پر عوام  کے غصے سے آگاہ ہوں  لیکن یہ ملک کے لیے ایک لازمی امر  ہے، ہر  شہری کی  ریٹائرمنٹ کو ضمانت میں لینے کے لیے ہمیں اس تبدیلی کی ضرورت لا حق ہے۔

میکرون نے بتایا کہ زیادہ  طویل عرصے تک کام کرنا ملک میں مزید خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو گا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی آمدنی فرانسیسی شہریوں کی ایک کثیر تعداد کو اچھی زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیتی، میکرون نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی تقریر ملک کو احتجاج اور ہڑتالوں کے  عمل سے دور لیجانے میں معاون ثابت ہو گا ۔

خیال رہے کہ فرانس میں 16 مارچ کو ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64  تک  کرنے کے حکومت کے فیصلے کے بعد  ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو ئے تھے۔

اس تاریخ کے بعد سے  ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں