ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی 20 میچ 20اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20انٹرنیشنل میچ 20اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے ،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 88رنز اور دوسرے میچ میں 38رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو 4رنز سے شکست دی۔ 

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20میچ 24اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں