ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحران سے نکل آئے، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

Imran Khan

مدینہ منورہ:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، حکومت نے 6 ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگی کی، ہم بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا تھا، موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی، ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں