ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ جسم فروشی کے دھندے میں رنگے ہاتھوں گرفتار

 ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ اور کاسٹنگ ڈائریکٹر آرتی متل کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے یونٹ 11 نے آرتی متل کو گرفتار کیا۔ آرتی پر فلم انڈسٹری کے اندر جسم فروشی کا دھندا چلانے کا الزام ہے۔

 رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ آرتی گاہکوں کو پیسے کا لالچ دے کر ماڈلز سپلائی کیا کرتی تھیں۔ دو ماڈل اس جال میں پھنس گئیں جب آرتی نے انہیں 15,000 روپے دینے کے وعدے پر گورگاؤں کے ایک ہوٹل میں بلایا۔

واقعے کی خفیہ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ یونٹ کے دو ارکان گاہکوں کے بھیس میں ہوٹل پہنچے جہاں سے ماڈلز کو اور آرتی متل کو حراست میں لے لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں