رمضان المبارک کا مہنیہ اختتام کے قریب ہے تاہم ہم میں سے اکثر یہ جاننا چاہتے کہ دنیا کے باقی خطوں میں مسلمانوں نے رمضان المبارک کا مہینہ کیسے گزارا۔
درج ذیل تصاویر میں کئی ایک ممالک میں مقامی لوگوں کو رمضان کا اہتمام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
متاریہ، مصر میں شہری افطار کھولتے ہوئے
نیویارت، امریکا: ٹائمز اسکوائر میں مسلمان روزہ کھولتے ہوئے
مغربی افریقہ کے ملک سیرا لیون کی جمعیت الحق مسجد میں 500 افراد کو افطار کرانے کی تیاری
ابوظہبی میں شیخ زید مسجد میں افطار کے بعد مغرب کی نماز کیلئے آیا ایک شخص
موصل، عراق میں بچیاں رمضان کے علامتی چراغ تھامے ہوئے
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں پورے رمضان میں صابری چشتی سوسائٹی کی جانب سے روز کھانا تیار کیا جاتا ہے
قاہرہ، مصر: ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کیلئے اٹھانے کی روایت کا ایک منظر
سڈنی، آسٹریلیا میں لوگ لکیمبا نامی مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے
سڈنی، آسٹریلیا میں رمضان کی رات ریستورانوں میں انواع و اقسام کے کھانوں کی تیاری
استنبول، ترکی میں سلیمانیے مسجد میں ایک نمازی رب کے حضور سر بسجود
ابوظہبی میں شیخ زید مسجد میں بچہ اپنے والد کے ساتھ قرآن پڑھتے ہوئے
الیپو، شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ افطار کیلئے جمع
غزہ میں بھوکے لڑکوں، لڑکیوں کو روزہ کھولنے کیلئے سوپ بانٹنے کا انتظام
نئی دہلی، بھارت کی تاریخی جامع مسجد دہلی میں افطار کیلئے لوگوں کا ہجوم
رمضان کے مہینے میں لندن کی مشہور کوینٹ اسٹریٹ کی سجاوٹ
لندن، انگلینڈ میں روئل البرٹ ہال کے باہر افطار کیلئے اذان کا انتظار
پیرس، فرانس میں لوگ افطار کیلئے جلیبیاں خریدتے ہوئے
نجف،عراق میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار پر زائرین کی حاضری
ترکی: مسلمان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کو یاد کرتے ہوئے۔
جکارتہ، انڈونیشیا میں مسلمان استقلال مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے
غزہ میں ایک فلسطینی خاتون اپنی بیٹی کی تصویر لیتے ہوئے
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فانسسکو میں میئر لندن بریڈ افطار میں مسلمانوں کی میزبانی کرتے ہوئے
خرطوم، سوڈان میں لوگ افطاری کرتے ہوئے
خانہ کعبہ میں صف در صف نمازیوں کا روح پرور منظر
کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں لوگ میز پر افطاری لگاتے ہوئے۔
نیروبی، کینیا میں ایک شخص آدم اسلامک سینٹر مسجد میں جمعے کے وقت تلاوت کرتے ہوئے۔
انقرہ، ترکی میں لوگ بازار سے اشیا کی خرید و فروخت میں مصروف
ایک خاتون ایران کے دارالحکومت تہران میں امام زادے صالح مسجد میں دعا مانگتے ہوئے



























