ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال بھر گیس دستیاب نہیں، اضافی بلنگ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، محمد حسین محنتی

their rights

کراچی: امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے گیس بلوں میں میٹر رینٹ کی وصولی سے شہریوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران عوام سے سہولیات کے نام پر ہر چیز پر بھاری ٹیکس وصولی کررہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ عوام کیلئے سہولیات کی بجائے اب سانس لینے پر ٹیکس کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،گیس کمپنی کی سروس کوالٹی ،بلنگ کے متعلق عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس صارفین سے زندگی بھر وصول کرنے والا میٹر کا کرایہ 40 روپیہ سے بڑھا کر 500 روپیہ کر دیا گیا، غربت اور معاشی تنگدستی میں مبتلا عوام پہ حکمرانوں کا خفیہ وار نامنظور ،کرایہ میٹر کا جواز کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کنکشن دیتے وقت جب میٹر کی قیمت وصول کی گئی تو کرایہ کس چیز کا؟کیا میٹر کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ نسل در نسل اس کی وصولی جاری رہے گی۔اور میٹر میں اچانک ایسی کیا خوبی پیدا ہو گئی کہ اس کا کرایہ 40 روپیہ سے بڑھا کر 500کر دیا گیا۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود گیس میٹر ز کی تعداد کو اگر 500 سے ضرب دیا جائے تو یہ ماہانہ کئی ارب کا ڈاکہ نہیں بلکہ سپر ڈاکہ بنتا ہے۔ صوبائی امیر نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلوں میں میٹر رینٹ کی مد میں 500روپے وصولی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جب سال بھر گیس دستیاب ہی نہیں ہوتی پی یو جے کے نام پر اضافی بلنگ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں