خرطوم:سوڈان میں جاری لڑائی کے نتیجے میں دارالحکومت خرطوم اور اطراف کے شہروں کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔
دوسری طرف اسپتالوں اور صحت کے مراکز نے زخمیوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔تازہ خونی جھڑپوں کے بعد سوڈانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ ملک میں انسانی صورت حال تباہ کن ہو گئی ہے۔
عالمی برادری زخمیوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کچھ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کی سہولیات ختم چکی ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مداخلت اور مدد کی اپیل کی ہے۔میڈیکل ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ بین الاقوامی اداروں کی کام کرنے کی صلاحیت راہداریوں کو کھولنے پر منحصر ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یونین نے بین الاقوامی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تنازع کے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کریں۔اس کے نتیجے میں خرطوم ٹیچنگ اسپتال کے ایک اہلکار نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ جھڑپوں کی وجہ سے اسپتال مشکلات کا شکار ہے۔
