ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے بعد مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی:بلاول بھٹو

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عید الفطر کے بعد ملک میں ایک ہی وقت الیکشن اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الحمدللہ مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں پر امید ہوں کہ عید کے بعد پارٹی سربراہان کے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہو گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات کرانے کے معاملات اور اپوزیشن کے ساتھ مذکرات کے طریقہ کار کو اس وقت تک حتمی شکل دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں