ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے:علی زیدی

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔

یہ بات رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی نے ملیر کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، مگر اس واقعے کا آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں، بس مقدمہ درج کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں