لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری کی جس کے بعد پنجاب اسمبلی کی 257 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب کے چاروں اضلاع میں اپیل کمیٹیاں بنا دیں، جن پر نظر ثانی اپیل دائر ہوسکے گی۔
کسی بھی نشست کے لیے دائر ہونے والی اپیل پر عمران خان غور کرنے کے بعد امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے۔