ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب عمان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔
قطر میں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے، قطر میں جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔
