صدر رجب طیب ایردوان نے عید الفطر کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
صدرایردوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترکیہ اور عربی میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنی قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں ایک اور عید منانے کا موقع فراہم کیا۔ ایک بار پھر، میں زلزلے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے ہمارے شہریوں پر اللہ تعالیٰ سے رحمت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔ عید الفطر مبارک ہو۔