ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلمساز آنجہانی یش چوپڑا کی اہلیہ پلے بیک سنگر اور مصنفہ پامیلا چوپڑا 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

پامیلا چوپڑا شدید قسم کے نمونیہ کی وجہ سے دو ہفتے سے ہسپتال میں داخل تھیں اور جمعرات کی صبح وہ جان کی بازی ہار گئیں۔

وہ بالی انڈسٹری میں اپنے صلاحیتوں کی وجہ سے انتہائی پسندیدہ تھیں اور ان کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

متعدد شوبز اداکاروں اور فنکاروں سنجے دت، اجے دیوگن، انوپم کھیر، جاوید اختر اور دیگر نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پامیلا چوپڑا کی آخری رسومات میں ادیتیا چوپڑا، ہریتھیک روشن اور ان کے والد راکیش روشن بھی موجود تھے۔

سلمان خان نے پامیلا کے انتقال پر ان کے احترام میں اپنے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی سیلیبرٹی اسکریننگ کو منسوخ کردیا۔

پامیلا چوپڑا کی ٹی وی پر آخری جھلک نیٹ فلکس کی سیریز ’دی رومانٹکس‘ میں نظر آئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں