صدارتی محکمہ اطلاعات نے نیو یارک میں منعقدہ پینل میں سن 1915 کے واقعات کے حقائق اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ترکیہ کے تاریخی نظریات پر غور کیا گیا۔
ٹرکش ہاوس میں منعقدہ پینل میں "حقیقت کو سمجھیں : سن 1915 کے واقعات کے تاریخی حقائق” عنوان کے تحت منعقدہ پینل میں مورخین ، قانون سازوں، مصنفین، صحافیوں ، سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی ماہرین نے شرکت کی۔”
اس پینل کا آغاز سلطنت ِ عثمانیہ کے دور میں صد ہا سال تک امن و امان کے ماحول میں زندگی بسر کرنے والے آرمینی طبقے کی حیثیت، علیحدگی پسند تحریک اور 1915 کے واقعات کو بیان کرنے والے ایک ویڈیو شو کے ساتھ ہوا۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے صدر فخرالدین آلتون نے اس پینل کے لیے ویڈیو پیغام بھی بھیجا۔