ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں کشیدگی، پاکستانیوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

(FILES) In this file photo taken on April 2, 2016, A convoy of Sudanese security forces deploy during a rally in al-Geneina, the capital of the West Darfur state. – Ongoing clashes in Sudan’s restive Darfur have killed at least 48 people in two days, state media said, just over two weeks after a long-running peacekeeping mission ended operations. The violence has pitted the Massalit tribe against Arab nomads in El Geneina, the capital of West Darfur state, but later morphed into broader fighting involving armed militias in the area. (Photo by ASHRAF SHAZLY / AFP)

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سوڈان میں اس وقت 1500 سے زائد پاکستانی موجود ہیں، جو بالکل محفوظ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق خرطور میں قائم سفارت خانے کا عمہ واٹس ایپ کے ذریعے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں لمحہ بہ لمحہ حالات سے واقفیت دیتے ہوئے ہدایت دے رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے، ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے محفوظ نہیں، پاکستانیوں کی سلامتی وتحفظ اور جلد انخلاء کے معاملے پر دوست ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ سوڈان کے حکام پاکستانیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سوڈان کے سفیر سے ملاقات کی۔ مذید برآں سیکرٹری خارجہ نے سوڈان میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا اور درپیش صورتحال پر بات چیت کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں