ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بے شمار مسائل کا شکار ہے،شہر کو دلدل سے جماعت اسلامی نکالے گی،حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ  ملک میں اس وقت اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

سراج الحق قومی اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پوری قوم ایک پیج پر آجائے ٗحافظ نعیم الرحمن کی عید ملن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اہل وطن اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی ڈھیروں مبارکباد دی۔

جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نورحق میں روایتی عید ملن کا انعقا د،مرکزی وصوبائی اور کراچی کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت۔

کراچی: اقلیتی برادری کے وفد کی بھی ادارہ نورحق آمد،وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، ہم ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے او ر عوام کی تمناؤں کے مطابق ہی کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بے شمار مسائل کا شکار ہے اور ہمیں یقین ہے کہ شہر کراچی اس دلدل سے ضرور نکلے گا،جماعت اسلامی ہی شہر کی حقیقی قیادت ہے،کراچی کو حقیقی قیادت ضرور ملے گی او ر ایک بار پھر سے کراچی ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں